خضدار پولیس کی کارروائی‘ مسافر بس پر چھاپہ ،62غیر ملکی افغان مہاجرین گرفتار‘ مقدمہ درج

منگل 15 نومبر 2016 22:19

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) خضدار پولیس کی کارروائی مسافر بس پر چھاپہ 62غیر ملکیوں (افغان مہاجرین )کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا‘ گرفتار ملزمان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی خضدار عبدالقادر شیخ نے بتایا کہ ڈی پی او خضدار محمد اشرف جتک کی خصوصی ہدایت پر پیر کی درمیانی شب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر بس پر چھاپہ مارکر 62غیر ملکیوں (افغان مہاجرین ) کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جوکہ بغیر دستاویزات کے کوئٹہ سے کراچی سفر کر رہے تھے‘ سٹی تھانہ خضدار میں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :