اسحاق ڈار کی طرف سے مثبت ردعمل ملنے پر کیبل آپریٹرز نے ہڑتال کی کال مؤخر کر دی

منگل 15 نومبر 2016 22:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی طرف سے مثبت ردعمل ملنے پر کیبل آپریٹرز نے ہڑتال کی کال مؤخر کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو فنانس ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کیبل آپریٹرز کی ہڑتال کی کال کا نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کی سہ پہر 4 بجے ان کے ساتھ ملاقات طے کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق وزیر خزانہ کے مثبت ردعمل پر کیبل آپریٹرز نے ہڑتال کی کال مؤخر کر دی۔

متعلقہ عنوان :