ملک کی ترقی دشمن عناصر کوہضم نہیں ہو رہی ہے،نوابزادہ میر نعمت اللہ خان ز ہری

سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے بیرونی ممالک مذموم کوششوں میں مصروف ہیں،رہنما (ن )لیگ

منگل 15 نومبر 2016 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان ز ہری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی دشمن عناصر کوہضم نہیں ہو رہی ہے۔ سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے بیرونی ممالک مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہمسایہ ممالک پاکستان میں در اندازی کر کے ہماری قومی سلامتی کو چیلنج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن پاک فوج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ان کے عزائم ناکام بنا دی گی انہوں نے کہا کہ سانحہ شاہ نورانی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جس سے کئی گھروں کے چراغ گل ہو گئے ،شرپسند عناصر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنے عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں ۔سیکورٹی فورسز شدت پسند عناصر کا پیچھا کر کے ان کو نیست کو نابود کر دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بلوچستان کے عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے شاندار آغاز کے بعد دشمنوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان معاشی حوالے سے ایشیاء ٹائیگر بن کر رہے گا۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت کی اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :