پشاورمیں قوم کے معمار اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر

ملازمین نے برطرفیوں کیخلاف ،پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشن کے لیے احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 نومبر 2016 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)پشاورمیں قوم کے معمار اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ افغان کمشنریٹ کے زیر انتظام ملازمین نے برطرفیوں کے خلاف جبکہ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشن کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا خیبرپختونخوا پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ارکان اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل کرانے کے لئے پشاور میں احتجاج کیا۔

۔ مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کالج کے اساتذہ نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اپ گریڈیشن اور ٹیچنگ الاونس کا مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کا مطالبات پورے نہ ہونے تو بنی گالہ کے باہردھرنا دیں گے۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت اور وفاق کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

(جاری ہے)

۔ ادھر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار کے طلبہ بھی مطالبات منوانے کے لیے سڑکوں پر نکل آگئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کا کہ اسکول میں فزکس کاٹیچر نہیں اور صفائی کی بھی ابترصورتحال ہے۔ انہوں نے انتظامی مسائل حل نہ کرنے پر پرنسپل کی برطرفی کا مطالبہ کیا اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے یونیفارم تبدیل کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا۔حیات آباد میں افغان کمشنریٹ کے زیر انتظام کرنے والے ملازمین برطرفیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔