ضلع کونسل وہاڑی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 22:21

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ارکان صوبائی ، قومی اسمبلی سعید خان منیس ، تہمینہ دولتانہ ، نذیر ارائیں ، ساجد شاہ ، میاں محمد ثاقب خورشید، بلال اکبر بھٹی ، چودھری یوسف کسیلیہ ، ارشاد احمد ارائیں ، میاں عرفان دولتانہ ، مسزِ شمیلہ اسلم ، فرح منظور خان سمیت دیگر لیگی رہنمائوں میاں محمد آصف خورشید، چودھری محمد صفدر گجر ، چودھری حبیب احمد ، چودھری احسان اللہ تارڑ ، چودھری جاوید ارائیں ودیگر نے مبارکباد پیش کی ہے اور میاں محمد نوا زشریف ، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز ، مریم نوازودیگر قائدین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اب ضلع وہاڑی ترقی کا شاہراہ پر گا مزن ہو گا اور مسلم لیگ (ن) مزید مضبو ط ہو گی۔

متعلقہ عنوان :