پیپلز پارٹی حیدرآباد کی جانب سے جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 22:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کی طرف سے پیپلزپارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں صوبائی وزیر جام خان شورو، سابق ضلعی صدر پیپلزپارٹی حیدرآباد زاہد علی بھرگڑی ، رکن فیڈرل کونسل پرویز احمد انصاری، سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ عبدالجبار خان ، سینئر نائب صدرڈاکٹر تحسین شیخ ، امان اللہ سیال ، میونسپل کمیٹی قاسم آباد کے چیئرمین کاشف علی شورو ، وائس چیئرمین اقبال سومرو ، سید کمال شاہ ، نظیر رتانی، غلام رسول کلہوڑو ، حاجی جیندو سومرو ، ابرار قریشی ، بابو عبداللہ قاضی، جمیل قاضی ، دلشاد تھہیم ، رمضان ملاح ، صنم تالپور ، خالد قمبرانی ، چیرمینز ، کونسلرز ایچ ایم سی ، لیڈیز کونسلر اور پی پی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی و اجتماعی دعا کے بعد مقررین نے مرحوم جہانگیر بدر کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی پی پی کے پلیٹ فارم سے جمہوری جدوجہد جاری رکھی، انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد میں قید و بند کی صعوبتیں اورآزمائشیں بھی برداشت کیں، رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر نے پی پی کے رہنماء اور جیالے کی حیثیت سے جمہوری جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا، اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :