سیالکوٹ ،میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ، مسلم لیگ ن کلین سویپ

منگل 15 نومبر 2016 22:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ، مسلم لیگ ن کلین سویپ کر گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی اکلوتی امیدوار کو بھی شکست ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی پانچ مخصوص خواتین نشستوں پر پولنگ ہوئی تاہم غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بلقیس بانو رانی ، تحریم الطاف ایڈووکیٹ، سیما جبیں ، نصرت جمشید اور شکیلہ شہباز چار چار ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کی بشریٰ رزاق علوی تین ووٹ حاصل کر سکیں۔

اسی طرح مسلم لیگ ن کے ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر محسن نعیم بھٹہ اور ڈاکٹر عباس علی کھوکھر ، لیبر کی دو نشستوں پر مہر محمد شمس ، میاں عبدالشکور ،یوتھ کی ایک نشست پر ولید کھوکھر ، غیر مسلم کی ایک نشست پر وجے کمار منتخب ہوگئے۔ یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ میں 24ووٹ ہیں جبکہ چیئرمین یونین کونسل تلواڑہ شمشیر گل خاں دوہرے قتل کے الزام میں جیل میں ہونے کی بنا ء پر اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :