پشاور، چہلم امام ؓ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ نے دفعہ144 کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد

منگل 15 نومبر 2016 22:31

پشاور، چہلم امام ؓ کے موقع پر امن و امان  برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے چہلم امام ؓ کے موقع پر امن و امان و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندیاںعائد کر دی ہیں جن میں دیواروں باالخصوص مساجد اور امام بارگاہوں پر لکھائی کرنے،قابل اعتراض پمفلٹ یا پوسٹرز آویزاں یاتقسیم کرنے،قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور تقسیم،افغان مہاجرین کی نقل حرکت،دکانوں،کھلے مقامات اور مارکیٹیوں وغیرہ میں کیسٹیں/سی ڈیز چلانے،چہلم کے دوران آتشین پٹاخوں کے استعمال اور فروخت اور ماسوائے اذان اور خطبہ جمعہ لائوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان احکامات پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزادی جائے گی جبکہ یہ احکامات فوری طور پر تین دنوں 15،16اور 17نومبر2016تک نافد العمل رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :