روہی نالہ پر زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کیخلاف کارروائی‘ ٹیوب ویل سیل‘ زہریلی سبزیاں تلف

منگل 15 نومبر 2016 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے روہی نالا پر گندے اور آلودہ پانی سے سبزیوں کو سیراب کرنے والے ٹیوب ویلوں کو سربمہر کرتے ہوئے ہدایات دیںکہ زہریلے پانی سے سیراب شدہ سبزیوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی صرف مضرصحت خوراک بیچنے والوں کے خلاف ہی نہیں بلکہ ناقص غذا تیار کرنے والوں کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں برتے گی۔

اس سلسلے میں مستقبل قریب میںغذائی اجزا تیار کرنے والوں کی چیکنگ کا وسیع پروگرام شروع کیا جاچکا ہے۔مزیدبراںڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹائون میںنیو بٹ سویٹس کو ورکرز کے ہیڈ کوراور دستانے نہ پہننے،گندے سلائسر،گندے مصالحہ جات کے ڈبے اور کھانے پینے ک اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے پانچ ہزار رورپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

واہگہ ٹائون میں واقع یونس تکہ پکوڑے کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے ،کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے پر پانچ ہزار‘داروغہ والہ میں الغنی ملک شاپ کو میٹھائی میں کیڑے اور دودھ میں مکھیوں کی موجودگی پر پانچ ہزار روپے‘ منا بھائی سری پائے اینڈ بریانی کو کھانے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے اورہاتھ دھونے کے لیے بیسن نہ ہونے پر چار ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے اقبال ٹائون میں ریاض فالادہ شاپ اور علی الفضل ملک شاپ اینڈ ریسٹورنٹ کوانتہائی ناقص صفائی پرسربمہرجبکہ سرور حلو پوری کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔نشتر ٹائون کی ٹیم نے بٹ مرغ چنے اینڈ بونگ پائے کو پانچ ہزار روپے جرمانہ جبکہگرین ٹائون میں واقع حافظ بیکری کو حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ‘فالتو سامان کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے سیل کر دیا۔

علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے مین بازار ٹائون شپ میںسلمان سویٹس کو میٹھا ئی پر مکھیوں اور مچھروں کی موجودگی،اشیاء پر تاریخ نتسیخ موجود نہ ہونے، باسی مٹھائیوںکی موجودگی،اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور دیواروں پر جالوںکی موجودگی پر دس ہزار روپے جرمانہ کیا۔ واپڈا ٹائون میںحافظ فروٹ اینڈ جوس کارنرکو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے 8500 جبکہ لاہوری مرغ چنے ریسٹورنٹ کو6500روپے جرمانہ کیا۔

فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی گرائونڈ میں دی بیکرزسویٹس اینڈبیکرز(بیکری) کوفوڈ اتھارٹی کی وضع کردہ صفائی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر چودہ ہزار روپے جرمانہ اور فوری طور پر سیل جبکہ بیکرز ان سویٹس اینڈ بیکرز(بیکری اینڈ پراڈکشن)کو بھی سربمہر‘بابا جی سویٹس کو پندرہ ہزار روپے ‘پہلوان نہاری ہائوس کو تیرہ ہزار روپے‘ سراجیا روڑبٹالہ کالونی میں سلیم فوڈز کوپانچ ہزار روپے جرمانہ‘ پاکیزہ سویٹس اینڈ بیکرز کودس ہزار روپے جبکہ پنجاب سویٹس اینڈ بیکرز کو سیل کر دیا۔

گجرانوالہ میںسیالکوٹ بائی پاس پر گوگا ہوٹل کو پر تین ہزار‘گرڈ سٹیشن روڑ پر شیلٹن ہوٹل کو پچاس ہزار روپے جرمانہ ‘ شاہین آباد میں واقع عالم سویٹس اینڈ بیکرز کوزائد المعیاد غذائی اشیاء اور ناقص صفائی پر 25000روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :