فیصل آباد، میونسپل کارپوریشن اورضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات، راناثناء اللہ کے حمایتی گروپ کوشکست

ْعاصم نذیراوران کے بھائی امیدوارچیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہدنذیربھاری اکثریت سے کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 22:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء)پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آبادکی میونسپل کارپوریشن اورضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر ا نتخابات میں صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے حمایتی گروپ کوشکست ،ضلع کونسل میں مسلم لیگ کے ایم این اے عاصم نذیراوران کے بھائی امیدوارچیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہدنذیربھاری اکثریت سے مخصوص نشستوں پرکامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق فیصل آبادمیں آج مخصوص نشستوں پربلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں کارپوریشن کی میئرشپ کیلئے صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ اوروزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی کے والدچوہدری شیرعلی کے دھڑوں نے اپنے اپنے امیدوارمخصوص نشستوں کیلئے کھڑے کئے تھے جبکہ صوبائی وزیرقانون نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات ترک کرکے اس مخصوص نشستوں کیلئے فیصل آبادمیں ڈھیرے ڈال رکھے تھے شام گئے حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے لئے چوہدری شیرعلی اورصوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے امیدواربرابررہے جبکہ ن لیگ فیصل آبادکے جنرل سیکرٹری شاہدمحمودایڈووکیٹ جوکہ راناثنا ء اللہ کے حمایتی تھی بری طرح شکست کھاگئے ،اسی طرح ضلع کونسل کی 25مخصوص نشستوں میں سی16نشستیں سابق چیئرمین ضلع کونسل اوراس کے بھائی رکن قومی اسمبلی عاصم نذیرکے حمایت یافتہ سولہ امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قاسم فاروق جن کے والد میاں محمد فاروق ایم این اے بھی ہیں ،جوکہ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے امیدواربھی ہیں وہ سابق سپیکرصوبائی اسمبلی افضل ساہی کوصرف سولہ نشستیں حاصل ہوسکیں اس طرح فیصل آبادمیں میئرکیلئے چوہدری شیرعلی گروپ اورضلع کونسل میں زاہدنذیرگروپ کواب تک برتری حاصل ہے اورآئندہ میئراورضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے انہی گروپ کے امیدواران منتخب ہوں گی۔

(یاسرعباسی)