Live Updates

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت (ن) نے میدان مار لیا

لاہورسے 23نشستوں پر (ن) لیگ ،صرف ایک نشست پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ، نارووال مسلم لیگ (ن) نے میدا ن مارلیا مظفر گڑھ میں ضلع کونسل کی 25 مخصوص نشستوں میں 19مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) نے،ایک تحریک انصاف اور 5آزاد امیدواروں نے حاصل کرلیں، بہاولنگر ضلع کونسل کی 25 مخصوص نشستوں میں 15 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،ضلع کونسل خوشاب میں اصل مقابلہ(ن)لیگ کے پارلیمنٹرین اور سمیراگروپوں کے درمیان ہوا مجموعی طور پر پارلیمنٹرین گروپ (ن) کو برتری حاصل رہی، چنیوٹ میں بھی (ن) لیگ نے کامیابی حاصل کی

منگل 15 نومبر 2016 22:40

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت (ن) نے میدان مار ..

لاہور/بہاولنگر /نارووال /خوشاب /چنیوٹ /مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھرپور کامیابی حاصل کر لی ۔ لاہور میٹرو پولٹین کی 45مخصوص نشستوں میں سے مزدوروں کی 5،ٹیکنو کریٹس کی 3اور یوتھ کی 2نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز خواتین کی 25اور اقلیتوں کی 10نشستوں پر مقابلہ ہوا ۔

23نشستوں پر (ن) لیگ جبکہ ایک نشست پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر تین خواتین حمیدہ پروین،شگفتہ اقبال اور طیبہ فاروق برابر رہیں جس کا فیصلہ ریٹرننگ آفیسر آج بدھ کے روز ٹاس کے ذریعے کریں گے ۔ اقلیتوں کی 9نشستوں پر بھی حکمران جماعت نے کامیابی سمیٹی جبکہ ایک نشست کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

ضلع نارووال کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات مکمل ہو گئے ضلع کونسل کے انتخابات میں مجموعی طور پر پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین کی15نشستوں میں سے ن لیگ کی 10امیدوار جن میں بشری بیگم ،پروین بی بی ،دلشاد بٹ ،رقیہ بی بی ،صوبیہ منیر ،عذراسلطانہ ،شمیم اختر ،فہمیدہ بی بی ،کشور عزیز فاطمہ اور نسیم اختر جبکہ آزاد امیدواروں میں خالدہ پروین ،شاہدہ بیگم ،نذیراں بی بی ،نسرین اختر اور پاکستان تحریک انصاف کی نجمہ کوثر کامیاب ہوئیں، کسان کی تین نشستوں پر مسلم لیگ ن کے محمد زرار ،آزاد امیدوار محمد یوسف اور پاکستان تحریک انصاف کے محمد نواز سلیم یوتھ کی ایک نشست پر جہاں زیب بخاری ،آزاد نشست پر کامیاب ہوئے، اسی طرح اقلیت کی پانچ نشستوں پر مسلم لیگ ن کے انوار مسیح ،پطرس مسیح ،جیمز مسیح ،آزاد امیدوار چودھری وسیم سہوترا اور جیمز رفیق عالم تحریک انصاف سے کامیاب قرار پائے ۔

واضح رہے کہ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں۔ضلع چنیوٹ سے فاروق گجر اور تغرل چدھڑ کسان ممبرز کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ،نبیل حیدر یوتھ ممبر اور میاں شاہد ٹیکنوکریٹ ممبر منتخب ہو گئے ، اقلیتی نشستوں پرجاوید مسیح اور الیاس مسیح بلامقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ خواتین ممبرز کی 9نشستوں پر ، انیس بی بی، تسلیم اختر ،حنا انور مخدوم،رضیہ بیگم ،زاہدہ بی بی ،زہرہ بی بی ،شمیم بی بی ، عظمی بی بی اور نسیم کوثر کامیاب ہو گئیں ۔

مظفر گڑھ میں ضلع کونسل کی 25 مخصوص نشستوں کے مکمل غیرحتمی,غیرسرکاری نتائج کے مطابق ، 19مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) نے،ایک تحریک انصاف اور 5آزاد امیدواروں نے حاصل کرلیں، خواتین کی 15 نشستوں میں سے 10مسلم لیگ(ن)،آزاد اور ایک پر تحریک انصاف کامیاب ہو ئی ۔ ٹیکنوکریٹ کی ایک اور یوتھ کی ایک نشست پر مسلم لیگ (ن) کامیاب ،5اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کے 4اور ایک آزاد امیدوار کامیاب، کسان مزدور کی 3نشستوں پر مسلم لیگ(ن)کامیاب ہوئی۔

بہاولنگر ضلع کونسل کی 25 مخصوص نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 15 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،تحریک انصاف اور مسلم لیگ ضیا ء کے امیدوار دو دو نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ 5سیٹیں آزاد امیدوار لے اڑے،خواتین کی ایک نشست پر نتیجہ ٹائی رہا۔ ضلع کونسل خوشاب کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اصل مقابلہ(ن)لیگ کے پارلیمنٹرین اور سمیراگروپوں کے درمیان ہوا مجموعی طور پر پارلیمنٹرین گروپ کو برتری حاصل رہی اس کے حصہ میں آٹھ نشستیں جبکہ سمیرا گروپ کے حصہ میں چھ نشستیں آئیں، پی ٹی آئی تین نشستیں لینے میں کامیاب رہی تاہم پی ٹی آئی نے یوتھ نشست پر اپنے نو ووٹ سمیراملک گروپ کے امیدوار سمیع الحق اعوان گروپ کو دے کر صوبائی اسمبلی کے رکن ملک کرم الہی بندیال کے بیٹے احمد حسن بندیال کو اپ سیٹ شکست دے دی ،احمد حسن بندیال قبل ازیں انتخاب سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم قانونی طور پر انکا نام بیلٹ پیپر پر موجود تھا چنانچہ گذشتہ رات ہی انہوں نے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تاہم پی ٹی آئی کی حکمت عملی نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا دوسری جانب سابق صوبائی وزیر ملک صالح محمد گنجیال کے بھتیجے ملک امان اللہ گنجیال( ن)لیگ کے امیدوار ملک عزیز حسین جاڑا کے ہاتھوں ناکام رہے، پی ٹی آئی نے انہیں بھی ناکام بنانے کی کوشش کی تاہم وہ دو تین ممبران سے ذاتی تعلق کی بنا پر میدان مارنے میں کامیاب رہے۔

بہاولنگربلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا،ضلع کونسل کی 25 مخصوص نشستوں میں سے 15پر کامیابی سمیٹ لی۔5آزاد امیدواران 2تحریک انصاف جبکہ مسلم لیگ ضیاء کے 3امیدواران نے کامیابی حاصل کی،بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ضلع کونسل کی 25 مخصوص سیٹوں کیلئے 49 امیدواران کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ ضلع کونسل کی بلڈنگ کو پولنگ اسٹیشن کادرجہ دیاگیا تھا۔ مخصوص نشستوں کیلئی133ووٹرزنے اپنا اپنا حق رائے دہی ا ستعمال کیا، خواتین کی 15نشستوںپر 23امیدواران،کسانوں کی 3نشستوں پر 13امیدواران،ٹیکنوکریٹ کی 1نشست پر 2امیدواران،اقلیت کی 5نشستوں پر 9امیدواران اوریوتھ کی 1نشست پر امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات