سی پیک منصوبہ معیشت کو ناقابل تسخیر بنادے گا ‘محمد افضل کھوکھر

گوادر سے چینی تجارت شروع ہونے کاخواب حقیقت میں بدل گیا ہے ،اب پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا

منگل 15 نومبر 2016 22:42

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ معیشت کو ناقابل تسخیر بنادے گا ،گوادر سے چینی تجارت شروع ہونے کاخواب حقیقت میں بدل گیا ہے ،اب پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا ۔

(جاری ہے)

وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی،سی پیک سے ملک کی تقدیر بدل کررکھ دیں گے ،میگا پراجیکٹ ترقی کا پیش خیمہ ہے ،بلوچستان میں بھی خوشحالی لائیں گے ،مستقبل میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،وسیع تر وسائل کو بروئے کار لانے کا بھی ذریعہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور حکومت کو پینامہ کیس سے کوئی خطرہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے رقوم کی وصولی شروع کردی ہے ،ملک کو کرپشن سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے ،آئندہ بھی ن لیگ ہی حکومت بنائے گی ،وہ ماڈل مویشی منڈیاں پنجاب کی سٹیرنگ کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،پنجاب کی تمام مویشی منڈیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور لوکل گورنمنٹ افسر بھی موجود تھے ،انہوں نے پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے ،ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد مکمل کرنے اور بیوپاریوں اور خریداروں کو ممکنہ سہولیات دینے کی ہدایات کیں ۔

متعلقہ عنوان :