رائے ونڈ‘نوجوان بزنس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

منگل 15 نومبر 2016 22:42

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) غریب محنت کش کا نوعمر بیٹا بزنس ٹرین کی زد میں آکر کچلا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 14سالہ فیضان شہزاد گذشتہ روز صبح 9بجے کے قریب رائے ونڈ لائن عبور کررہا تھا کہ اس کو رائے ونڈ ریلوے کیبن کی اوٹ سے کراچی کی جانب سے آنے والی تیز رفتار ایکسپریس ٹرین نظر نہیں آسکی جو اس کو روندتی ہوئی گزر گئی ،ٹرین چند منٹ وہاں رکی ،متوفی پیدائشی طور پرگونگا اور بہرہ تھا ،ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ،والدین معصوم بیٹے کی نعش سے لپٹ کررروتے رہے ،مرنے والے کا والد شہزادسبزی منڈی رائے ونڈ میں فروٹ کی ریڑھی لگاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :