قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ایگرکلچراینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام آیوڈین اور ماں کی دودھ کی افادیت کے عنوان پر دو روزہ سیمینار

منگل 15 نومبر 2016 22:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ایگرکلچراینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یونیسف اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تعاون سے آیوڈین اور اس کے فوائد اور آیوڈین کی کمی پر نقصانات کے عنوان پر دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سکریٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر سعیداللہ خان نیازی جبکہ صدر محفل سکریٹری خوراک رشید علی خان تھے ۔

سیمینار میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس سیمینار کا بنیادی مقصد آیوڈین کے فوائد اور اس کی کمی پر نقصانات کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو شعور و آگاہی دینا ہے۔ سمینار میں مقررین نے آیوڈین کو اپنی روزمرہ کے خوراک کا حصہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آیوڈین ملا نمک اور اپنی خوراک میں ایسی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال پر زور دیں جس میں آیوڈین موجود ہو۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد شہنواز ایسوسی ایٹ پروفیسرو چیئرمین شعبہ ایگرکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی ، ڈاکٹر ناصر قیوم اسسٹنٹ پروفیسر ، محمد عباس نیوٹریشن آفیسر اور ڈاکٹر نادرشاہ نے آیوڈین پر اپنے تحقیقی مقالے پڑھے ۔ سمینار کے دوسرے دن مقررین اور ماہرین ماں کے دودھ کی افادیت پر روشنی ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :