سکردو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا

منگل 15 نومبر 2016 22:45

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سکردو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کا پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا،ملزم آغا ناصر کو گزشتہ رات چرس اور افیون بر آمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق CIAپویس اور سٹی تھانے کی مشترکہ کاروائی کے دوران چرس اور افیون برآمد ہونے کے باعث گرفتار ملزم کا پولیس نے عدالت سے 5روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے دوران تفتیش اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے ادھر پولیس ملزم کی گرفتاری کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے تاہم تفتیش میں کیا اہم انکشافات حاصل ہو تے ہیں یہ وقت آنے پر معلوم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :