ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن نے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات سے قبل موک ٹیسٹ لینے کا حکم جاری کر دیا

منگل 15 نومبر 2016 22:45

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن نے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات سے قبل موک ٹیسٹ لینے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے جدید دنیا کی طرز پر امتحانات سے قبل طلبہ و طالبات کو ذہنی طور پر تیار کر نے کیلئی موک ٹیسٹ لینے تمام سرکاری سکولوں کو سر کلر جاری کر دیا ہے تا کہ طلبہ طالبات سالانہ امتحانات سے اس ٹیسٹ کے ذریعے امتحانی پرچہ حل کرنے اور مقررہ ٹائم کے بہتر استعمال کو سکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس موک ٹیسٹ سے طلبہ و طالبات نقل کی بجائے اپنی محنت پر یقین رکھینگے۔ اور امتحان ہال میں پوری طرح یکسوئی سے پرچہ حل کرینگے۔