ضلعی ٹا سک فو رس کی کارروائیاں،مضرصحت مٹھائیاں تیارکرنے والے دو کارخانے سیل،3افراد گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 22:49

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نا در چٹھہ کی ہد ایت پر ضلعی ٹا سک فو رس برا ئے فو ڈ نے شہر بھر میں مضر صحت کھا نے تیارکر نے وا لے ہو ٹلو ں اور کارخا نو ں کے خلا ف کر یک ڈا ئو ن رو ز انہ کی بنیا دو ں پرشر وع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں گز شتہ رو ز ٹاسک فورس نے دو مختلف کارروا ئیو ں میں حلوہ بنانے وا لے کار خا نے اور مضر صحت مٹھا ئیا ں تیا ر کر نے والی معروف فوڈ چین کو سیل کرکے 3 افراد گر فتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے کا شف ڈو گر کی سر برا ہی میں چیف فو ڈ انسپکٹر نعیم چنگیز ی کی ٹیم نے پہلی کارروا ئی حسن پر وا نہ روڈ پر نجی گھر میںمضر صحت سوہن حلوہ تیا ر کرنے وا لو ں کے خلا ف کی کارروا ئی کے دورا ن 5 ٹن سے زائد حلوہ اور مضر صحت کیمیکل بر آ مد ہو ئے جس پر ٹیم نے کا ر خا نے کو سیل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ دریں اثناء ٹاسک فورس نے دوسر ی کارروائی میں جلال مسجد چو ک پر واقع معروف بیکری نرالا سوئیٹس کے کارخانے میں چھاپہ مارا تو گندگی کے ماحول میں مٹھائیاںاور اشیاء خورد و نوش تیار کی جا رہی تھیں جس پر مذکورہ فوڈ جین کو بھی سیل کر کے موقع سے 3 افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔