ترکی یورپی یونین کے دوغلے رویے سے تنگ آ چکا ہے، ترک وزیر خارجہ

منگل 15 نومبر 2016 22:49

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ترک وزیر خارجہ مولٴْود چاوٴْوشولو نے یورپی یونین کے دوہرے معیارات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یورپی یونین میں شمولیت کی بات چیت کے حوالے سے کہا کہ ترکی اس تناظر میں یورپی یونین کے دوغلے رویے سے تنگ آ چکا ہے۔ ان کے بقول یورپی یونین میں شامل ہونے کا طریقہ کار بالکل واضح ہے لیکن اس کے باوجود ترکی کی درخواست پر شفاف انداز میں کام نہیں ہو پا رہا۔ ان کے اس بیان کو یورپی یونین کی جانب سے ترکی پر انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے الزامات کے رد عمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :