پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں،مصدق ملک

پہلے چین اب ترک صدر کے دورے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں،پہلے چین اب ترک صدر کے دورے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منی ٹریل کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں،وزیراعظم کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے عدالت کی تسلی کے لئے جو کرنا پڑا کریں گے ٹی وی چینلز پر روز عدالتیں لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آرہے تھے تو اس وقت دھرنا تھا اور اب ترکی کے صدر آئے ہیں تو پھر شور مچایا جارہا ہے اور روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :