میپکو افسران کے تقرروتبادلے

منگل 15 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے 14افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ، نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو سرکل مظفرگڑھ ساجد صلاح الدین کو ڈپٹی منیجر (آپریشن ) او اینڈ ایم میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اور ریونیوآفیسر میپکو مظفرگڑھ ڈویژن محمد حسین کو ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو سرکل مظفرگڑھ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،اسی طرح ایس ڈی او یزمان سب ڈویژن شاہ زمان کو بغدادالجدید سب ڈویژن، ایس ڈی او کہروڑپکاIIسب ڈویژن محمد قیصر اظہار کو ایس ڈی او خانقاہ شریف سب ڈویژن، محمد شہبازاحمد کو یزمان سب ڈویژن ، اللہ وڑایوکو اربن سب ڈویژن لودھراں سے ایس ڈی او کہروڑپکاIIسب ڈویژن، فہد شہنیل کو میپکو ہیڈ کوارٹر سے ٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ میپکو وہاڑی، ساجد نوید احمد بابر کو فرسٹ سب ڈویژن کوٹ ادو سے ایس ڈی او قصبہ گجرات سب ڈویژن، ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن مظفرگڑھ عبیداللہ کو اسسٹنٹ منیجر گرڈ میپکو جہانیاں ، ایس ڈی او قصبہ گجرات منصور یاسین کو اسسٹنٹ منیجر پی اینڈ آئی میپکو مظفرگڑھ، لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ نواں شہر سب ڈویژن شیخ زاہد امین کو قائمقام ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن کوٹ ادو، لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ لیہ فرسٹ سب ڈویژن فیض رسول کو قائمقام ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن مظفرگڑھ ، لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ بہاولپور محمد طارق ظفر کو قائمقام ایس ڈی او عباسیہ سب ڈویژن اور لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ احمد حسن شہید سب ڈویژن سید طاہر حسین شاہ کو قائمقام ایس ڈی او ماسا کوٹہ سب ڈویژن بہاولپور تعینات کیا گیاہے۔