میپکو کا بجلی بندش کاشیڈول جاری

منگل 15 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) میپکو نے بجلی کی بندش کاشیڈول جاری کردیا،میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 132KVوہاڑی روڈ ملتان گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کل 17نومبر کو ششماہی مرمت کے سلسلہ میں ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر بند رہے گی جس سے 11KVدہلی گیٹ،گلشن مارکیٹ، فاطمہ جناح کالونی، نیوملتان، حافظ جمال اور خواجہ فرید ہسپتال فیڈرز متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :