بدلتی ہوئی دنیا میں سماجی علوم کے اساتذہ و محقیقین کاکرداراہم ہوگیا،ڈاکٹرطاہرامین

منگل 15 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پہلی سوشل سائنسز نیشنل کانفرنس بعنوان’’ "Emerging Trends Challanges Social Scienes‘‘ منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب سے زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی دنیا میں سماجی علوم کے اساتذہ ،محقیقین اور طالب علموں کا کردار اہم ہوگیاہے، انہو ںنے کہاکہ ہمیں پہلو دار حقیقتوں کا ادراک ہونا چاہیے اوریہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک ہمارے معاشرے میں مکالمہ کی فضا پیدا نہ ہو ورنہ عالمی فکری سرمایہ میں ہمارا کردار نظر انداز ہوجائے گا،انہو ںنے کہاکہ جب تک ہمارا استاداپنے مطالعہ میں گہرائی اور تنقیدی نظر پیدا نہیں کرے گا وہ ابلاغ اور اظہار کا حق ادا نہیں کرسکتا ،ہمیں بدلتی ہوئی دنیا میں اپنی بہت ساری پالیسیوں کو بدلنا ہوگا اور بین الاقوامی سیاسیات کی جدلیات کو سمجھنا ہوگا،اس موقع پر انہوں نے پنجاب کے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد نظام الدین کو خراج تحسین پیش کیا جو سماجی علوم کے ماہر ہیں،اس سے قبل چیئرمین ایچ ای ڈیپارٹمنٹ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اپنے خطاب میں دور حاضر میں عمرانی علوم کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے مالا کنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر علی ،وویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ حسنین ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، ڈاکٹر سید سراج احمد ، ڈاکٹر انوار عالم ، ڈین آف سوشل سائنسز سرگودھا یونیورسٹی کے ڈاکٹر غلام یسین ، ڈین زکریایونیورسٹی سوشل سائنسز ڈاکٹر عذرا اصغر علی ،کانفرنس کے فوکل پرسن و عمرانیات کے ٹیچر انچارج امتیاز وڑائچ ، ڈاکٹر کامران اشفاق اور صبغہ نور نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :