خوشاب کی مخصوص نشستوںپرمسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

منگل 15 نومبر 2016 22:55

جوہرآباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ضلع کونسل خوشاب کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ ضلع کونسل کی 17مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کے 12اُمیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونیوالے 3آزاد اُمیدواروں کو بھی مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل تھی۔ خواتین کی 11مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے 8نشستیں جیتیں جبکہ پی ٹی آئی صرف 2نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی۔

ایک آزاد اُمیدوار بھی کامیاب ہوئیں۔

(جاری ہے)

کسان ‘ اقلیت اور یوتھ کی پانچوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونیوالی خواتین اُمیدواروں میں سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک‘ ہادیہ ساجد‘ آمنہ منور‘ شازیہ اختر‘ ‘ صابراں بیگم‘ توصیف سعید ‘نازیہ شاہین ‘ ناصرہ پروین جبکہ پی ٹی آئی کی رحمت خاتون ‘معروف لعل اور آزاد اُمیدوار زاہدہ بی بی شامل ہیں۔ جبکہ نعیم جسرہ ‘ عرفان سکندر اُتراء کسان‘ عزیز حسین جاڑا ایڈووکیٹ ٹیکنوکریٹ‘ اسحاق ڈار‘ولیم ناز اقلیت اور سمیع الحق اعوان یوتھ کی نشست پر کامیاب ہوئے۔