رکن پنجاب اسمبلی محسن اشرف کا مسلم لیگ (ن) رہنمائوں کے ہمراہ ریسکیو1122سیالکوٹ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

منگل 15 نومبر 2016 22:57

سیالکوٹ ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) رکن پنجاب اسمبلی محسن اشرف نے مسلم لیگ (ن) رہنمائوں کے وفد کے ہمراہ ریسکیو1122سیالکوٹ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد نے وفد کے شرکاء کو کنٹرول اینڈ کمانڈ روم کا معائنہ کروایا اور مختلف ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے ریسکیو آلات اور کال ریکارڈنگ سسٹم و وہیکل موومنٹ بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پر محسن اشرف کے ہمراہ وفد میںرانا عارف اقبال ہرناہ چیئرمین یونین کونسل مچھرالہ اورثاقب بھٹی چیئر مین یونین کونسل مونگھڑبھی شامل تھے،اس موقع پر ریسکیورز اور افسران سے بات کرتے ہوئے ایم پی اے محسن اشرف نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک مثالی ادارہ ہے جو دن رات حادثات کے شکار لوگوںکی مدد میں مصروف ہے۔