ضلع کونسل خانیوال کی مخصوص نشست کے غیر حتمی،غیرسرکاری نتائج

منگل 15 نومبر 2016 22:58

خانیوال۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ضلع کونسل خا نیوال کی مخصوص نشست کے غیر حتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق کسان سیٹ پر منیر گجر،حاکم خان اور طاہر عباس کامیاب جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ساجد رضا تھیم کامیاب قراردیے گئے،یوتھ کی نشست پر اسامہ فضل کامیاب، خواتین کی نشستوں پر بسم اللہ ارم،روزینہ پروین،شازیہ چوہدری،شگفتہ،بشریٰ آئیڈیل کامیاب ہو گئی ہیں۔