دبئی:میونسپیلٹی حکام نے 101کلوگرام ” پان “ ضبط کر لیئے

بدھ 16 نومبر 2016 09:25

دبئی:میونسپیلٹی حکام نے 101کلوگرام ” پان “ ضبط کر لیئے

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ): دبئی میونسیپلیٹی کی جانب سے بنائے گئے سخت قوانین کے باوجود دبئی کی متعدد جگہوں پر ہندوستانی پان بیچا جا رہاہے ۔گزشتہ روز ایک کاروائی کے دوران دبئی میونسپیلیٹی حکام نے ہندوستانی ” پان “ ضبط کر لیا ۔

(جاری ہے)

پچھلے دس ماہ میں 101کلوگرام ہندوستانی پان کے پتے ضبط کیئے گئے ۔جبکہ میونسیپلیٹی حکا م نے 155ٹن خوراک ،1872خوانچہ فروش گرفتار کیئے ۔سب سے زیادہ خلاف ورزی خراب کھجور کے پتے بیچنے میں دیکھی گئی ۔وزارت صحت کے مطابق پان کھانا انتہائی خطرناک ہے ۔اس سے منہ کی بیماریوں کے علاوہ متعدد لگنے کا امکان ہو تاہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق پان کا استعما ل منہ کے کینسر کا موجب بن سکتاہے ۔