دبئی: 2016میں 49بچے ایمبولینسوں میں ہی پیدا ہوئے ، رپورٹ

بدھ 16 نومبر 2016 09:34

دبئی: 2016میں 49بچے ایمبولینسوں میں ہی پیدا ہوئے ، رپورٹ

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ):دبئی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دس ماہ کے دوران ایمبولینسوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد49رہی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ بچے ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے پیدا ایمبولینسوں میں ہی پیدا ہو ئے تھے ۔ دبئی پولیس نے دس ماہ کے دوران 128افراد کے خلاف ایمبولینس کا راسطہ روکنے پر جرمانے عائد کیئے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ایمبولینس کو راسطہ دینے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیاہے جس کا نام” Give way “ رکھا گیاہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈپارٹمنٹ آف آپریشن روم بریگیڈئیر عمر الشمسی کا کہناہے کہ ہم نے ایسے افراد کے لییے بھاری جرمانے رکھے ہوئے ہیں جو ایمرجنسی گاڑیوں کو راسطہ فراہم نہیں کرتے ۔تاہم جگہ نہ ہونے کی وجہ سے راسطہ نہ دینے والوں پر ہر گز جرمانہ نہیں کر تے ۔ انہوں شہریوں میں آگاہی پید ا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں چاہیے کہ شہریوں کو اس بارے میں ہر طرح کی آگاہی فراہم کریں۔