طواف کرنے والوں کے لیئے غلاف کعبہ پر پانچ نئی قندیلوں کا اضافہ

بدھ 16 نومبر 2016 09:50

طواف کرنے والوں کے لیئے  غلاف کعبہ پر پانچ نئی قندیلوں کا اضافہ

مکہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ):عمرہ ادا کرنے والے زائرین کو طواف کرنے کے لیے استلام یعنی طواف کی شروعات کرنے کے لیے حرم کعبہ پر چڑھائے جانے والے خلاف ”الکسوہ“ پر اب نیا نشان ہو ا کریگا ،جس میں زائرین کو بغیر کسی مشکل کے اپنے طواف کی شروعات کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

خانہ کعبہ کے کونے پر الکسوہ پر چار لالٹین کی طرح کے نشان ہوں گے ۔جس پر مختلف نام تجویز کیئے گئے ہوں گے۔وزارت حج عمرہ نے اس کی منظوری بھی دی تھی ۔جبکہ اس سے پہلے بھورے رنگ کی لائن فرش پر لگائی تھی ۔لیکن رش کے اوقات میں زائرین کو اس کو دیکھنے مین بہت مشکل ہو تی تھی ۔نئے سائن سے عمرہ زائرین کو طواف کرنے میں آسانی ہو گی ۔