دبئی:غیر ملکی شہری کوگولڈ مارکیٹ میں موسیقی سنانے پر پندرہ دن قید کی سزا

بدھ 16 نومبر 2016 09:50

دبئی:غیر ملکی شہری کوگولڈ مارکیٹ میں موسیقی سنانے پر پندرہ دن قید کی ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ):دبئی کریمنل کورٹ نے ایک فرانسسی شہری کو دیرہ کے علاقے کی سونے کی مارکیٹ میں عربی موسیقی کے لیے استعمال ہونے والے ”عود “ کو بھیک مانگنے کے لیئے استعمال کرنے پر پندرہ سال کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت مطابق فرانسسی شہری نے عربی موسیقی کا سازدیرہ مارکیٹ کے پاس عربی میوزک سنانا شروع کر دیا جبکہ رقم اکھٹی کرنے کے لیے اس نے ایک کپڑا بھی بچھا لیا۔

فرانسسی شہری کی اس حرکت کو دبئی پولیس نے جب دیکھا تو اسے گرفتار کر لیا۔ فرانسسی شہری کا کہناہے کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ ایسا کرنا منع ہے اور جرم کے زمرے میںآ تا ہے ۔واضع رہے کہ بیشتر یورپی ملکوں میں ایسا کرنا کسی بھی طرح کا جرم تصور نہیں ہوتا لیکن دبئی میں ایسا کرنے پر گرفتار بھی کیا جاتاہے اور سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ بھی کر دیا جاتاہے ۔