دبئی:آر ٹی اے نے حطاء میں نئی سڑک بنانے کا عندیہ دے دیا

بدھ 16 نومبر 2016 09:53

دبئی:آر ٹی اے نے حطاء میں نئی سڑک بنانے کا عندیہ دے دیا

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ):دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے حطاء سے لہاب تک نئی لنک روڈ بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔1.3ارب درہم کے اس منصوبے کی منظوری شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے ۔صرف دبئی حطاء روڈ پر 54ملین درہم لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

اگلے دو سالوں میں آر ٹی اے مکان کمیونٹی کے لیے بھی نئی روڈ بنانے پروگرام بنا چکی ہے ۔ آر ٹی اے کی جانب سے فی الوقت حطاء کے داخلی راسطوں کے گیٹوں پر خاص اور حطاء کی ثقافت کو مدنظر رکھ کر گیٹ بنائے جا رہے ہیں۔مذکورہ گیٹوں پر کام 2017کے اوائل میں ختم ہو جائے گا۔ جبکہ حطاء کے دوسرے انفراسٹرکچر پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔