دبئی: آر ٹی اے نے گلوبل ویلج تک نئے بس روٹ کھول دیئے

بدھ 16 نومبر 2016 09:53

دبئی: آر ٹی اے نے گلوبل ویلج تک نئے بس روٹ کھول دیئے

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( آر ٹی اے ) نے گلوبل ویلج تک پہنچنے کے لیے بسوں کے نئے روٹس کھو ل دیئے ہیں۔نئے کھلنے والے روٹوں میں 103اور104شامل ہیں ۔آرٹی اے کے حکام کا کہناہے کہ نئے روٹ کھولنے کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناہے ۔

(جاری ہے)

شہری ان روٹوں پر چلنے والی بسوں کا استعمال کر کے گلوبل ویلج پہنچ سکتے ہیں۔دو نئے روٹوں میں پہلا103نمبر روٹ یونین میسرز سے گلوبل ویلج تک براسطہ الرباط روڈ پہنچے گا۔جبکہ 104الغبیباء سے شروع ہو کر براسطہ جفیلیہ گلوبل ویلج پہنچے گا۔آ ر ٹی اے ترجما ن کا کہناہے کہ وہ بہت جلد دیگر جگہوں کے لیے بھی نئے روٹ متعین کر دیں گے ۔ شہریوں کو حتی الامکان سہولیات فراہم کر نا ان کا فرض ہے۔