ایک سال میں پچاس ہزار مہاجرین کو ملازمتیں فراہم کیں، جرمن ادارے کے رپورٹ

بدھ 16 نومبر 2016 11:00

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جرمنی میں ’انسٹیٹیوٹ آف ایمپلائمنٹ ریسرچ‘ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2015 اور ستمبر 2016 کے درمیانی عرصے میں قریب پچاس ہزار مہاجرین کو جرمنی میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق تیس ہزار کے قریب تارکینِ وطن کی آمدن اٴْس سطح پر ہے جہاں وہ اپنی سوشل انشورنس کی ادائیگی خود کر سکتے ہیں۔ کچھ مہا جرین نے خود اپنا کام شروع کر دیا ہے جبکہ ایک لاکھ کے قریب پناہ گزین بے روزگاری الاؤنس حاصل کر رہے ہیں۔ مہاجرین اور تارکین وطن سے متعلق وفاقی جرمن دفتر (بی اے ایم ایف) نے کہا ہے کہ گزشتہ برس جرمنی آنے والے مہاجرین کی کافی تعداد جرمن روزگار کی منڈی میں ضم ہونے کی بہترین پوزیشن میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :