بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے شروع ہوگا

بدھ 16 نومبر 2016 11:02

وشاکاپٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ کرکٹ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے وشاکاپٹنم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ بھارت کے دوران پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت ایلسٹرکک کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، ظفرانصاری، جونی بیئرسٹو، جیک بال، گیری بیلنس، گیرتھ باٹی، سٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، بین ڈیکٹ، سٹیون فن، حسیب حامد، عادل رشید، جوروٹ، بین سٹوکس اور کرس ووکس شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 26 سے 30 نومبر تک چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری 2017ء کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ئ کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ئ کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ئ کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :