مودی کی پالیسیاں ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوںکے خلاف رہی ہیں،سابق سفیر شاہد ملک

بدھ 16 نومبر 2016 11:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سابق سفیر شاہد ملک نے کہا ہے کہ مودی کی پالیسیاں ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوںکے خلاف رہی ہیں ۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مودی کا تعلق ایسی سیاسی پارٹی سے ہے جس کی ہر پالیسی مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف رہی ہے اور اسی پالیسی کے باعث وہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب سے مودی برسر اقتدار آئے ہیں ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔شاہد ملک نے گزشتہ روز بھمبر سیکٹر پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات دونوں ممالک کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک جانب بھارت خود کو دنیا کی بڑی جمہوریت اور آزادی رائے کا علمبردار کہتا ہے جبکہ دوسری جانب اس کا میڈیا اور دانشور وہی کچھ کہتے ہیں جو بھارتی حکومت کہتی ہے۔

(جاری ہے)

سابق سفیر نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور دانشوروں کو مثبت صحافت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ سے دونوں ممالک کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصل بات پاک چین اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان میں ہونے والی ترقی بھارت سے برداشت نہیں ہو رہی اور وہ پاکستان کے حالات کو خراب کرنے، اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :