ایرانی صدر سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات

بدھ 16 نومبر 2016 11:22

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران دفاعی شعبے سمیت تمام میدانوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

تہران میں چین کے وزیردفاع چانگ وان کوانگ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور دوسروں کے معاملات میں بعض ملکوں کی ناجائز مداخلت، دنیا کو درپیش دو اہم مسائل ہیں۔ صدر ایران نے، خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایران کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ براعظم ایشیا، بحرہند، بحیرہ چین اور خلیج فارس کی سلامتی ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :