جوہری معاہدے کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ایرانی نائب صدر

بدھ 16 نومبر 2016 11:22

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب دنیا بھر کی حکومتوں کی دلچسپی کے باعث کسی میں جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کو امریکا میں صدر کی تبدیلی سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

اسحاق جہانگیری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جوہری معاہدے کے بعد باقی پابندیوں کو بھی ختم ہوجانا چاہئے کہا کہ ایران، جوہری معاہدے کی راہ پر پوری طرح گامزن رہے گا اور کوئی بھی حتی امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ بھی اس سمجھوتے کو ختم نہیں کر سکتے۔

اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ایران، پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والے ماحول میں مختلف میدانوں میں ترقی و پیشرفت کی جانب رواں دواں ہے۔