احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو ذاتی ہسپتال میں علاج کی اجازت دیدی

ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت میں ہائیڈرو تھراپی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق درخواست دائر کی تھی

بدھ 16 نومبر 2016 11:23

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو ذاتی ہسپتال میں علاج کی اجازت دیدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) احتساب عدالت نے کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ان کے ذاتی ہسپتال میں علاج کی اجازت دے دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی کی احتساب عدالت میں ہائیڈرو تھراپی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے خراب طبیعت کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے اور میڈیکل بورڈ نے علاج کے لیے ہائیڈرو تھراپی پر زور دیا ہے لیکن ان کے اپنے ہسپتال کے علاوہ کراچی کے کسی بھی بڑے سرکاری یا نجی ہسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت نہیں ہے، اس لئے انہیں اپنے ذاتی ہسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ اربوں روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :