سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل پر فلم ’’جیکی‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا

امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعے پر بنائی گئی فلم 2دسمبر کو ریلیز ہو گی

بدھ 16 نومبر 2016 11:46

سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل پر فلم ’’جیکی‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل پر مبنی ہالی ووڈ بائیو گرافیکل فلم ’’جیکی ‘‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پابلو لارین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1963میں ہونیوالے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعے پر بنائی گئی ہے، جس میں نتالی پورٹمین نے سابق امریکی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ اورسابق خاتون اول جیکی کینیڈی کا کردار نبھایا ہے۔60 کی دہائی میں اپنی مسحور کن شخصیت سے دنیا بھر کو متاثر کرنیوالی جیکی کینیڈی امریکی صدر کے قتل کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں۔ 9ملین ڈالرلاگت سے بننے والی فلم 2دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :