علی بابا ویب سائٹ نے ایک دن میں 18 ارب ڈالرز منافع حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 16 نومبر 2016 11:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چین میں انٹر نیٹ پر خریداری کیلیے مشہور ویب سائٹ علی بابا نے ایک دن میں 18 ارب ڈالرز کی اشیاء فروخت کیں۔

(جاری ہے)

علی بابا دنیا کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ہے جس نے چین میں منائے جانے والے کنواروں کے دن کی مناسبت سے اس سال اپنی فروخت میں 32 فیصد کا اضافہ کیا جس سے اٴْسے 18 ارب ڈالرز کی آمدنی ہوئی ۔ گزشتہ سال علی بابا کی اسی موقع کی مناسبت سے فروخت کی مقدار صرف 15 گھنٹوں کے دوران 14.3 بلین ڈالرز تھی۔ صارفین کی اکثریت نے اس بار موبائل فونز کو خریداری کیلیے ترجیح دی ہے۔

متعلقہ عنوان :