امریکا میں داعش میں شمولیت کے الزام میں صومالی نژاد شہریوں کو قید کی سزا

بدھ 16 نومبر 2016 11:51

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکا میں شدت پسند تنظیم د اعش کو مادی اعانت فراہم کرنے کی سازش ثابت ہونے پر مزید دو صومالی نژاد شہریوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اکیس برس کے ہانند موسیٰ کا تعلق منیسوٹا سے ہے، جہاں بڑی تعداد میں صومالی برادری آباد ہے۔ اٴْن پر دولت اسلامیہ یا داعش میں شامل ہونے کی سازش کا الزام ثابت ہوا، جنھیں اس ہفتے سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

اٴْن کے ایک ساتھی، حمزہ احمد کو اس سازش میں شریک ہونے کے جرم میں 15 برس کی قید کی سزا ہوئی۔استغاثة کے مطابق موسیٰ، احمد اور دو دیگر مجرمان نے نومبر 2014ء میں نیو یارک کا سفر کیا، جہاں سے وہ یونان اور پھر شام جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔اٴْنھیں وفاقی حکام نے طیارے سے اتار کر تحویل میں لیا۔استغاثے کے مطابق، وہ احباب کے ایک گروہ میں شامل تھے جنھوں نے 2014 کے موسم بہار میں داعش کے شدت پسندوں کے گروپ میں شامل ہونے کی سازش کی۔ اٴْن کے کچھ دوست شام پہنچ گئے، جب کہ باقی نو یہاں رہ گئے، جنھیں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :