بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے فیل ہو گئے

بدھ 16 نومبر 2016 12:03

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے فیل ہو گئے
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے فیل ہو گئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما اور معروف بھارتی سیاستدان سشما سوراج نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ان کے گردے فیل ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ نئی دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں ڈائیلاسز کروارہی ہیں جبکہ گردوں کی پیوندکاری کیلئے مطلوبہ ٹیسٹ کروا رہی ہیں۔ 64سالہ خاتون سیاسی رہنما نے بتایاکہ وہ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج ہیں ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سشما سوراج زیابطیس (شوگر) کی مریضہ بھی ہیں اور انہں 7نومبر کو ہستپال داخل کرایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :