بلاول بھٹو کی سکیورٹی : سندھ ہائی کورٹ نے وفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے ہفتے کی مہلت دیدی

بدھ 16 نومبر 2016 12:21

بلاول بھٹو کی سکیورٹی : سندھ ہائی کورٹ نے وفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے بلاول بھٹو کی سکیورٹی کے حوالے سے وفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔میڈیا رپوٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سندھ حکومت نے جواب جمع کرایا کہ بلاول بھٹو کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزارکی ضرورت کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تیارہیںجس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو اس حوالے سے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی۔ بلاول بھٹو نے اپنی سکیورٹی کے حوالے سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری والدہ کوبھی دہشتگردوں نے نشانہ بنایااور مجھے بھی غیرجمہوری اورانتہاپسندقوتیں نقصان پہنچاناچاہتی ہیں تاہم بلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی کاراستعمال کرنیکی اجازت دی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق میری جان کوخطرہ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :