تھرڈ امپائر کو میچ کے دوران درست فیصلوں کے لیے مداخلت کا اختیار دینا چاہیے، ٹنڈولکر

تینوں امپائرز کو ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا چاہیے اور اگر تھرڈ امپائر نے کسی چیز کی نشان دہی کی تو اس کو اس پوزیشن میں ہونا چاہیے، بھارتی پلیئر

بدھ 16 نومبر 2016 12:21

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ہندوستان کرکٹ ٹیم کے عظیم سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ تھرڈ امپائر کو میچ کے دوران درست فیصلوں کے لیے مداخلت کا اختیار دینا چاہیے، ڈی آر ایس کا منصوبہ فیصلوں کی درستی کو مستقل بنیادوں پریقینی بنانا تھا اور کہا گیا تھا کہ تینوں امپائر میچ کے اختتام تک مل کر کام کریں گے۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ 'تینوں امپائرز کو ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا چاہیے اور اگر تھرڈ امپائر نے کسی چیز کی نشان دہی کی تو اس کو اس پوزیشن میں ہونا چاہیے کہ وہ میدان میں موجود امپائرز کو بتاسکے، میرا خیال ہے یہ ہماری روایت نہیں ہی'۔ان کا کہنا تھا کہ'یہ سب کچھ درست فیصلے کے لیے ہے آپ فیصلے کو واپس لے سکتے ہیں اس لیے آپ فیصلے کو درست کرنے کے لیے تمام کوششیں کریں'۔

(جاری ہے)

راج کوٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستانی بلیباز چتیشور پجارا کا فیصلہ نمایاں ہوا تھا جب انھیں 18 رنز پر آؤٹ دیا گیا اور انھوں نے تھرڈ امپائر سے پوچھے بغیر چلے جانے کا فیصلہ کیا حالانکہ ری پلے میں انھیں ناٹ آؤٹ دیکھا گیا۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ' ڈی آر ایس کی موجودگی میں پجارا کے ناٹ آؤٹ ہونے کے باوجود اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ایسے میں کیا تھرڈ امپائر کو مداخلت کر کے درست فیصلے کا اختیار ہونا چاہیی ، میرا جواب ہاں ہی'۔۔

متعلقہ عنوان :