انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان ، لوکیش راہول کی ٹیم میں واپسی
بدھ 16 نومبر 2016 12:21
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں انجری سے صحتیاب ہونے والے لوکیش راہل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ راہل ہیمسٹرنگ انجری مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں اور اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔نوجوان بلے باز گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کانپور میں زخمی ہوئے تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے رانجی ٹرافی میں اپنی ٹیم کرناٹکا کیلئے 76 اور 106 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کی۔
24 سالہ بلے باز انجری کی وجہ سے راجکوٹ میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے تھے جو اتوار کو ڈرا پر منتج ہوا تھا۔پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے وشاکاپٹنم میں شروع ہو گا۔(جاری ہے)
لوکیش راہل کی واپسی سے تجربہ کار گوتم گمبھیر کی جگہ خطرے میں پڑ سے دوچار ہو گئی ہے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں نمایاں کھیل پیش نہیں کر سکے تھے۔
دو سال بعد ٹیم میں واپسی آںے والے گمبھیر قومی ٹیم ٹیم میں دوبارہ جگہ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں لیکن ان کی اس کوشش اس وقت دھچکا لگا تھا جب وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 29 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔ویرات کوہلی(کپتان)، مرلی وجے، لوکیش راہل، گوتم گمبھیر، چتیشور پجارا، اجنکیا راہانے، وردھیمان ساہا، اہردک پانڈیا، کرٴْن نائر، یشانت شرما، رویندرا جدیجا، امیت مشرا، محمد شامی، امیش یادو اور جاینت یادو شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.