قرض معاف کیا جائے ، ادا نہیں کرسکتے ، ہاکی فیڈریشن کا پی سی بی جو کو جوابی خط

بدھ 16 نومبر 2016 12:26

قرض معاف کیا جائے ، ادا نہیں کرسکتے ، ہاکی فیڈریشن کا پی سی بی جو کو ..

ؑلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے 16 سال قبل لیے گئے ایک کروڑ روپے واپس کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی سے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی ایچ ایف نے 16 سال قبل 2000 میں پی سی بی سے ایک کروڑ روپے قرض لیا تھا جو فنڈز کی کمی کے باعث تاحال واپس نہیں کیا گیا۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سینیئر نے کہا کہ پی سی بی نے فیڈریشن کو قرض واپس کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔شہبازسینیئر نے پی سی بی سے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 'پی سی بی اس سے قبل شعیب محمد کو 3 لاکھ اور محمد یوسف کو 7 لاکھ کا قرض معاف کرچکا ہی'۔ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ کی رقم پی سی بی کے لیے کوئی بڑی رقم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ پی ایچ ایف رقم قسطوں میں ادا کرے جبکہ قسطوں کی تعداد پر اتفاق نہیں کیا گیا تاہم پی سی بی اس رقم کو دس قسطوں میں حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب پی ایچ ایف کی خواہش ہے کہ پی سی بی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرح اس رقم کو گرانٹ میں تبدیل کرے جہاں حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنے منافع کا 5 فی صد قومی کھیل کو ادا کرے گا۔شہباز سینیئر نے اس سے قبل حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ قومی کھیل کی بحالی کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔۔