ہالی وڈ فلم پیٹریٹس ڈے کا نیا ٹریلر ریلیز

بدھ 16 نومبر 2016 12:31

ہالی وڈ فلم پیٹریٹس ڈے کا نیا ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی ہالی وڈ فلم پیٹریٹس ڈے کی کہانی 2013ئ میں بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے دھماکے کی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں دھماکے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی دکھائی گئی ہے۔ سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں مارک ولبرگ جون گڈمین اور مشل موناگہن شامل ہیں۔ پیٹریٹس ڈے تیرہ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔

متعلقہ عنوان :