ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

بدھ 16 نومبر 2016 12:32

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ اس کی سپلائی میں کمی کے خدشات ہیں۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نرخوں میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں اپریل کیلئے ربڑ کے سودے 2.6 ین بڑھ کر 200.3 ین ( 1.85 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 150 یوان گرنے کے بعد 15620 یوان (2277 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کمو ڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کیلئے سودے 3 امریکی سینٹ گر کر 163 سینٹ فی کلو گرام طے پائے۔