Live Updates

عمران خان سکیورٹی رسک ہیں۔ن لیگی رہنما دانیال عزیز

ہم الف لیلی کی کہانیاں‌نہیں ثبوت لیکر الیکشن کمیشن آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 12:13

عمران خان سکیورٹی رسک ہیں۔ن لیگی رہنما دانیال عزیز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ 7 ماہ قبل ن لیگ نے غیرمشروط طورپرخود کواحتساب کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند اداکاررام کہانی پیش کرنےکی کوشش کررہے ہیں،عمران خان الیکشن کمیشن میں جواب کیوں نہیں دے رہے؟ قلابازیاں کھانے کے دن ختم ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال سےغیرملکی فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کےاحتساب کمیشن کاقانون کیوں تبدیل کیا؟ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں الف لیلیٰ کی کہانی نہیں ثبوت لے کرآئے ہیں۔ خان صاحب اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں،عمران خان جواب دیں ، عمران خان کو جواب دینا ہوگا خان صاحب ن لیگ کی دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کیوں کررہے ہیں؟طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نوازشریف سے شکست کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں ،چور چور کا شور مچاناچھوڑ یں ۔ ایسا کرنےسے آپ بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اوران کے ساتھی آج پھرالیکشن کمیشن میں جھوٹ بول رہے ہیں۔ لیکن ہم بھی الیکشن کمیشن میں ثبوتوں کے ہمراہ آئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات