آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ سال فروری میں سری لنکا میں کھیلا جائیگا

بدھ 16 نومبر 2016 12:33

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ سال فروری میں سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دس ٹیموں کے مابین مقابلے آئندہ سال 7 سے 21 فروری تک سری لنکا میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں نچلی چار پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، تھائی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ مقابلہ کریں گی، ٹورنامنٹ میں ٹاپ چار پوزیشنز پر رہنے والی سائیڈز کو انگلینڈ میں 26 جون سے 23 جولائی تک شیڈول ٹورنامنٹ میں انٹری پانے کا موقع میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :