تھرڈ امپائر کو میچ کے دوران مداخلت کا اختیار ہونا چاہیے ،سچن ٹنڈولکر

بدھ 16 نومبر 2016 12:46

تھرڈ امپائر کو میچ کے دوران مداخلت کا اختیار ہونا چاہیے ،سچن ٹنڈولکر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے عظیم سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ تھرڈ امپائر کو میچ کے دوران درست فیصلوں کیلئے مداخلت کا اختیار دینا چاہیے۔ایک انٹرویو میں سابق بلے باز نے کہا کہ ڈی آر ایس کا منصوبہ فیصلوں کی درستی کو مستقل بنیادوں پریقینی بنانا تھا اور کہا گیا تھا کہ تینوں امپائر میچ کے اختتام تک مل کر کام کریں گے۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ تینوں امپائرز کو ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا چاہیے اور اگر تھرڈ امپائر نے کسی چیز کی نشان دہی کی تو اس کو اس پوزیشن میں ہونا چاہیے کہ وہ میدان میں موجود امپائرز کو بتاسکے، میرا خیال ہے یہ ہماری روایت نہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ سب کچھ درست فیصلے کیلئے ہے آپ فیصلے کو واپس لے سکتے ہیں اس لیے آپ فیصلے کو درست کرنے کیلئے تمام کوششیں کریں۔

(جاری ہے)

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ڈی آر ایس کی موجودگی میں پجارا کے ناٹ آؤٹ ہونے کے باوجود اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ایسے میں کیا تھرڈ امپائر کو مداخلت کر کے درست فیصلے کا اختیار ہونا چاہیی میرا جواب ہاں ہے۔انھوں نے کہا کہ بلے باز دوسرے اینڈ میں اپنی بیٹنگ کے حوالے سے سوچتا ہے اور باؤلرسے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کررہا ہوتا ہے اس دوران دوسرے اینڈ پر بلیباز کو سکون کے ساتھ سوچنے کا موقع ملتا ہے۔

ٹنڈولکر نے بی سی سی آئی کا ڈی آر ایس کو اپنانے کے فیصلے کو درست قدم قرار دے دیا اور کہا کہ کچھ چیزیں ہوتی ہیں جنھیں ہم پسند نہیں کرتے اور ہم ٹیکنالوجی کے حوالے سے مطمئن نہیں تھے اور وقت کے ساتھ اس میں تبدیلی آئی'۔ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عظیم بلے باز نے کہا کہ ٹیکنالوجی بہترہے اور وہ زیادہ سے زیادہ تحقیق کے ذریعے بہتری لانے کی کوششیں کررہے ہیں۔